MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فلم دھریندھر میں کام کرنیوالے رنویر سنگھ کا تعلق بھی کراچی سے نکلا، لیکن کیسے؟

0 50

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(مسائل نیوز)حال ہی میں ریلیز ہونے والی پاکستان مخالف فلم دھریندر میں مرکزی کردار نبھانے والے رنویر سنگھ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے کہ اداکار کے آباؤ اجداد کا تعلق بھی کراچی سے تھا۔

بھارتی چینل این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس فلم میں رنویر سنگھ نے ایک بھارتی خفیہ ایجنٹ جسکریت سنگھ رنگی کا کردار نبھایا ہے جو دہشتگردی کے خلاف کارروائی کے لیے کراچی کے علاقے لیاری پہنچتا ہے۔

فلم میں یہ کردار روزگار کی تلاش میں آنے والے ایک بلوچ کے روپ میں کراچی داخل ہوتا ہے، اسی لیے رنویر سنگھ آج کل سوشل میڈیا سمیت بھارتی میڈیا پر موضوعِ بحث ہیں۔

- Advertisement -

یوں اس فلم میں کراچی سے جڑی کہانی کسی حد تک ان کی اپنی خاندانی تاریخ سے بھی جڑتی محسوس ہوتی ہے۔

رنویر سنگھ کی سندھی ثقافت سے وابستگی ان کی ذاتی زندگی میں بھی نمایاں ہے، 2021 میں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پسندیدہ سندھی کھانوں جیسے سندھی کڑی، چاول اور بوندی کا ذکر کیا تھا۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ رنویر نے اپنی شادی پر اٹلی کے جھیل کومو میں سندھی روایات کے مطابق رسومات ادا کرکے اپنی ثقافتی بنیاد کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.