MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صدر مملکت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے ڈی نوٹیفکیشن کی منظوری دیدی

0 31

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِ اعظم کے مشورے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈی نوٹیفکیشن کی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدرِ مملکت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تقرری کو غیر قانونی قرار دیئے جانے کے بعد ڈی نوٹیفکیشن کی منظوری دی۔

- Advertisement -

معزول شدہ جج طارق محمود جہانگیری کو وزارت قانون و انصاف نے باضابطہ طور پر ڈی نوٹیفائی کر دیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈگری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس طارق جہانگیری کی بطور جج تعیناتی کالعدم قرار دیدی تھی اور جج کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے وفاقی وزارت قانون کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دیا تھا اور کہا تھا کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری ایڈیشنل جج اور بعدازاں مستقل جج بننے کے وقت قابل قبول ایل ایل بی کی ڈگری کے حامل نہیں تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.