بلوچستان اور نصیرآباد پولیس کم سے کم وقت میں عام عوام کو مکمل ریلیف دے،آئی جی پولیس بلوچستان
نصیرآباد(مسائل نیوز)انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ کی ہدایت پر بلوچستان پولیس کو بہتر سے بہترین اور تمام ریکارڈ کو مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ کرانے کا ایک نیا احسن اقدام اٹھاتے ہوئے نصیرآباد پولیس خدمت مرکز کا ایس ایس پی نصیرآباد میر حسین احمد لہڑی نے ضلعی پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی نصیرآباد نے کہا کہ آئی جی بلوچستان محسن حسن بٹ کے ویڑن ہے کہ بلوچستان اور نصیرآباد پولیس کم سے کم وقت میں عام عوام کو مکمل ریلیف دے اس سلسلے میں نصیرآباد پولیس خدمت مرکز میںکریکٹر سرٹیفیکٹ، پولیس ویری فیکیشن، کرایہ داران کا اندراج، گھریلو ملازمین کا اندراج، گمشدگی کی اطلاعی رپورٹ،تجدید ڈرائیونگ لائسنس ، لرنر ڈرائیونگ لائسنس اور بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس سمیت دیگر امور سرانجام دیں گے۔