MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

میاں محمد نواز شریف نے سکیورٹی اداروں کے ساتھ ملکر ملک کا امن بحال کیا

4 252

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سرگودھا(مسائل نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ میاں محمد نواز شریف نے دن رات عوام کی خدمت کی 2013ء میں جب پاکستان مسلم لیگ( ن) کی حکومت آئی تو اس وقت ملک میں 22گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی ،بم دھماکے ہوتے تھے اور دہشتگردی تھی تین سال میں محمد نواز شریف نے پاکستان سے لوڈشیڈنگ ختم کرکے روشنیاں بحال کیں، گلی گلی میں دہشتگردی کے حملے ہوتے تھے میاں محمد نواز شریف نے سکیورٹی اداروں کے ساتھ ملکر ملک کا امن بحال کیا ، بدقسمتی سے ایک اناڑی اورنااہل شخص کو ملک کے بائیس کروڑ عوام کے سروں پر مسلط کردیا گیا،گزشتہ ساڑھے تین سال میں ملک میں لوڈ شیڈنگ واپس آگئی معیشت تباہ ہوگئی دہشتگردی نے پھر سر اُٹھالیا ، ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا گیا ۔

- Advertisement -

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فٹ بال گرائونڈ کمپنی باغ سرگودہا میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مریم نوازنے کہاکہ میاں محمد نواز شریف نے اپنے چارسالہ دورِ حکومت میں پاکستان کو کھڑا کیا لیکن عمران خان نے چار سال میں ملک کو تباہ کردیا چار ہفتے میں یہ سب کیسے ٹھیک ہوسکتاہے۔ عمران خان نے گزشتہ چار ہفتے میں اپنی تقریروں میں چار سالہ کارکردگی کے حوالے سے ایک لفظ نہیں بولا ۔
عمران خان کی اس سے بڑی شکست اور کیا ہوگی کہ وہ اپنی کارکردگی عوام کو بتانے کے قابل نہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے پہلے اس نے 35پنکچر کا ڈرامہ رچایا لیکن ایک ثبوت نہیں دیا، اب جھوٹے خط کا ڈرامہ لے کر آیا لیکن اس حوالے سے کوئی ثبوت نہیں دیا ، غیر ملکی سازش کا ڈرامہ رچایا لیکن اس بارے میں بھی کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا۔
مریم نواز نے کہاکہ ملکی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار عمران خان ہے آج اگر ڈالر کا ریٹ بڑھ رہا ہے اسکا ذمہ دار بھی عمران خان ہی ہے۔ عمران خان نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا اور بجلی سے محروم کر دیا ، عمران جیسے بے حس حکمران کو عوام کا کیا احساس ۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کے لیے کیا مشکل تھا کہ تمہاری طرح کرسی سے چمٹے رہتے اور روز کی بنیاد پر مہنگائی میں اضافہ کرتے رہتے لیکن نواز شریف اس مٹی کا بیٹا ہے اپنی حکومت چھوڑ دے گا مگر عوام پر بوجھ نہیں ڈالے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی تباہی کوپاکستان مسلم لیگ (ن) کو اپنے سر رکھنے کی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنے جلسوں اور سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف سخت الفاظ استعمال کرتاہے عمران خان میڈیا کو بھی گالی دیتا ہے جس نے اس کے جلسے دیکھا کراس کو بھرپور کوریج دی، عمران خان ایک نجی ٹی وی چینل کے علاوہ تمام میڈیا چینلز کو بکائو کہتاہے جبکہ ُاس نجی میڈیا چینل کے ساتھ ملکر ریاستی اداروں پر حملے کررہا ہے اس میڈیا چینل کا مالک اور عمران خان دونوں چوری میں برابر کے حصہ دار ہیں اور ایک دوسرے کی پشت پناہی کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان ایک فتنے کا نام ہے اس فتنے کو روکنا چاہیے کیونکہ یہ پاکستان کو کبھی ترقی نہیں کرنے دے گا۔عمران وہ فتنہ ہے جس کا دوسرا نام تباہی و بربادی ہے، پاکستان کے ہر شہری کا فرض ہے کہ اس فتنے کو روکے جس کا نام عمران خان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے خلاف عدمِ اعتماد اس لیے لائی گئی کہ وہ حکومت میں رہ کر آئندہ الیکشن میں دھاندلی کی تیاری کررہا تھا ۔
عمران خان کی حکومت گرا کر اس کے 12سالہ پلان کو فیل کردیا ۔ اُنہوںنے کہاکہ عمران خان اب تمہارا کھیل ختم ہوگیا ہے ،مریم نواز نے کہا کہ عمران خان قوم کو آزادی اور خود مختاری کے بھاشن دیتاہے جس نے زکواة اور لوگوں کی جیب سے گزربسر کی ہو اس کو آزادی کا بھاشن دینا زیب نہیں دیتا ۔ اُنہوں نے کہاکہ اگر اللہ تعالیٰ ٰنے پاکستان کی خدمت کا موقع دیا تو میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔جلسے سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مقامی راہنمائوں اور قائدین نے بھی خطاب کیا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

4 Comments
  1. […] نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد، سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے حکومت کو پیٹرول 190 روپے فی لٹر دینے کی ہدایت […]

  2. […] نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے فی الحال فوری وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ کرتے ہوئے […]

  3. […] نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں محمد نواز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمرا ن خان کی جیل بھرو تحریک کو غیر […]

  4. […] آباد(مسائل نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان سے سکیورٹی اداروں کے سربراہوں نے اہم ملاقات کی اور چیمبر میں بریفنگ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.