MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرخصوصی رمضان پیکج پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا گیا

1 251

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرخصوصی رمضان پیکج پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں آٹے کی مفت فراہمی شروع کر دی گئی ،تمام غریب خاندانوں کو رمضان المبارک میں مفت آٹا ملے گا ۔ رپورٹ کے مطابق 25 شعبان سے 25 رمضان تک ہر غریب خاندان کو آٹے کے تین تھیلے ملیں گے،وزیراعظم نے 25 شعبان سے رمضان پیکج پر عمل درآمد کی ہدایت کی تھی ،وزیراعظم دیگر صوبائی حکومتوں کو بھی غریب عوام کو مفت آٹا فراہم کرنے کی ہدایت کر چکے ہیں ،وزیراعظم نے غریب عوام کو مہنگائی سے بچانے کے خصوصی رمضان پیکیج تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے مفت آٹا سکیم کیلئے ایسے اہل افراد جو رجسٹرڈ نہیں ہیں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.