MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

طلاق کے باوجود عمران اشرف، کرن اشفاق کو ایک ساتھ بیٹے کی سالگرہ مناتا دیکھ کر مداح حیران و پریشان

0 208

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف، سابقہ جوڑی اداکار عمران اشرف اور ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق نے بیٹے کی سالگرہ ایک ساتھ منا کر اپنے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔2018 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے فنکاروں عمران اشرف اور کرن اشفاق نے اپنے رشتے کا اختتام گزشتہ برس طلاق پر کیا تھا۔

- Advertisement -

اس جوڑی کا ایک بیٹا ‘روہم’ بھی ہے جس کی یہ دونوں مل کر پرورش کر رہے ہیں۔گزشتہ دنوں اس سابقہ جوڑی نے بیٹے کی سالگرہ کا کیک ایک ساتھ مل کر کاٹا جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی ہیں۔ان تصویروں پر تبصرہ کرتے ہوئے عمران اشرف اور کرن اشفاق کے کچھ مداح اِن پر تنقید تو کچھ حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ انسٹاگرام پر کرن اشفاق نے سوال جواب کے ایک سیشن کے دوران انکشاف کیا تھا کہ طلاق کے بعد ان کی زندگی پْر سکون گزر رہی ہے اور یہ کہ انہوں نے طلاق لی نہیں بلکہ انہیں طلاق دی گئی ہے۔اْن کا مزید کہنا تھا کہ مرد اچھا ہوتو اس کے لیے سب کچھ چھوڑا جاسکتا ہے اور یہ بھی بتایا تھا کہ وہ شادی سے پہلے بہت زیادہ بولڈ تھیں اور شادی کے بعد شوہر کی خواہش پر اپنے آپ کو تبدیل کیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.