MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

الیکشن کمیشن نے خود کو عدالت کا درجہ دیکر عمران خان کیخلاف غلط فیصلہ دیا

1 199

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف قرار داد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی ہے۔
خرم شیر زمان کی جانب سے سندھ اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرار داد کے متن کے مطابق “الیکشن کمیشن کا آرٹیکل 63ون پی کے تحت عمران خان کیخلاف نااہلی کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں رہنما تحریک انصاف کے مطابق “الیکشن کمیشن کا فیصلہ سیاسی اور آئین کے متصادم ہے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ “الیکشن کمیشن نے خود کو عدالت کا درجہ دیکر عمران خان کیخلاف غلط فیصلہ دیا۔

- Advertisement -

خرم شیر زمان نے کہاکہ “صرف عدالت عظمی کے پاس کسی بھی نمائندوں کو اہل اور نااہل کرنے کے اختیارات ہیں۔قرار داد کے متن کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ای سی پی کا فیصلہ سنگین خامیوں پر مبنی ہے۔خرم شیر زمان کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے مطابق “سپریم جوڈیشل کونسل معاملے کی بنیاد پر سکندر سلطان راجہ کو چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے ہٹائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے بیک ڈور مذاکرات ہوئے مگر کوئی نتیجہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.