MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ڈکی بھائی کیس میں بڑی پیشرفت، این سی سی آئی کے چار کرپٹ افسران نوکری سے فارغ

0 63

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)ڈکی بھائی کیس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت 4 افسران کے استفعے منظور کرلیے ہیں اور مذکورہ استعفے 20 نومبر سے منظور کیے گئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق مستعفی ہونے والے این سی سی آئی اے کے افسران میں ڈپٹی ڈائریکٹر سرفراز چوہدری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عثمان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسما مجید شامل ہیں۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ڈکی بھائی سمیت دیگر سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے رشوت لینے کے معاملے پر این سی سی آئی اے کے متعدد افسران کو گرفتار کیا گیا تھا جنہوں نے بعد میں استعفیٰ دے دیا تھا۔

اس سے قبل اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے این سی سی آئی اے کے 8 افسران کے خلاف کرپشن کے مقدمات درج کرائے تھے۔

این سی سی آئی اے کے گرفتار 8 میں سے 7 افسران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، سب انسپکٹرز شامل تھے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.