MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فنڈ مختص ہونے کے باوجود باغ شاہراہ کی تعمیر میں لیت و لعل سے کام لیا جارہا ہے، نصر اللہ زیرے

1 221

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) جمعرات کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت سے 2گھنٹے کی تاخیر سے ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں پشتوانخوامیپ کے رکن اسمبلی نصر اللہ زیرے نے ایوان کی توجہ اسمبلی کے سامنے احتجاج پشین نوجوان ایکشن کمیٹی کے احتجاج کی جانب سے مبذول کراتے ہوئے کہاکہ برشور کے لوگ پچاس کلو میٹر کا فاصلہ طے کرکے اسمبلی کے سامنے آکر احتجاج کررہے ہیں۔ گزشتہ سال بھی انہوں نے اپنے مطالبات کیلئے پشین سے کوئٹہ کی جانب احتجاجی ریلی نکالی تاہم یارو پہنچنے پر حکومتی وفد نے ان سے مذاکرات کرکے انہیں مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کرائی تھی۔ انہوں نے کہاکہ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ پشین کے علاقے باغ کو تحصیل کا درجہ دیا جائے اس سلسلے میں بلوچستان اسمبلی سے ایک قرار داد بھی منظور ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ باغ شاہراہ کی تعمیر کیلئے فنڈز مختص ہونے کے باوجود مذکورہ شاہراہ کی تعمیر میں لیت و لعل سے کام لیا جارہا ہے۔ فنڈز مختص ہونے کے باوجود آر ایچ سی کی عمارت تعمیر نہیں کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ باغ روڈ کی تعمیر کیلئے 32کروڑ روپے کی خطیر رقم بھی مختص ہوئی ہے اور ٹینڈر بھی جاری کیا گیا مگر تعمیر کیلئے اس کے مقررہ فاصلے کو کم کردیا گیا انہوں نے ڈپٹی اسپیکر سے استدعا کی کہ وہ مظاہرین سے مذاکرات کیلئے ایوان کی کمیٹی تشکیل دیکر ان کے پاس بھیجے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) پشتونخوا میپ کے رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ زیرے کا چیئرمین پشتونخوا میپ کی پریس کانفرنس کے بعد اپنا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.