MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے،پنجاب میں بغیر ڈولی کے سیاسی دلہنیں آ گئی ہیں، شیخ رشید

1 187

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آ باد(مسائل نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اب بات سیاست سے آگے نکل گئی ہے اور ملک خانہ جنگی کی طرف جارہا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ پنجاب میں بغیر ڈولی کے سیاسی دلہنیں آ گئی ہیں، محسن نقوی آصف زرداری کے فرنٹ مین ہیں،عوامی مسلم لیگ عدالت سے رجوع کریگی۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ ملک میں تباہی ہی تباہی ہے اور حکومت بھگوڑی ہے، ملک کو بچانے کے لیے عوام سڑکوں پر آئیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کو معلوم نہیں کہ زمین کتنی گرم ہورہی ہے، سیاست سے بات آگے نکل گئی ہے، ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے۔ اپنے دورہ برطانیہ کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ برطانیہ میں لوگ پاکستانیوں کے لئے فکر مند ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو بتایا ہے آپ کو زہر دیا جاسکتا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.