اسلام آباد (مسائل نیوز)وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز اسعد محمود نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان روڈ ٹرانسپورٹ سے متعلق اہم معاہدہ کیا گیا ہے جس سے دونوں ممالک کے مابین تجارتی و عوامی روابط قائم کرنے کی راہ ہموار ہو گی اس سلسلہ میں وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود نے روس کے وزیر ٹرانسپورٹ وٹالی سیویلیف سے اہم ملاقات کی۔روزنامہ جنگ کے مطابق ملاقات کے دوران بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ اس موقع پر وزیر مواصلات نے کہا کہ روس وسائل سے مالا مال اور تکنیکی طور پر ترقی یافتہ ملک ہے۔یہ معاہدہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی و عوامی روابط قائم کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔