MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بحری جہاز پر قیامت صغریٰ کا منظر؛ یمن میں قزاقوں نے 24 پاکستانیوں کو یرغمال بنالیا

0 94

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

یمن (مسائل نیوز)یمن کے سمندری علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مائع گیس (ایل پی جی) لے جانے والے ایک تجارتی بحری جہاز پر ڈرون حملہ کیا گیا جس کے بعد جہاز پر موجود عملے کو یرغمال بنا لیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق یرغمال بنائے گئے 27 افراد میں 24 پاکستانی شہری بھی شامل ہیں جن میں محمد عبداللہ، محمد ایان، یاسر خان، ذیشان اعوان سمیت دیگر نوجوان شامل ہیں۔

- Advertisement -

یہ واقعہ یمن کی بندرگاہ راس عیسیٰ کے قریب پیش آیا جہاں حملے کے بعد تمام عملے کو بندرگاہ پر 48 گھنٹوں سے محصور رکھا گیا ہے۔ یرغمال افراد کی حالت کے بارے میں تاحال واضح معلومات سامنے نہیں آئیں۔

متاثرہ افراد کے اہلِ خانہ نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان سے فوری اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔ ورثاء کا کہنا ہے کہ حکام کو فوری طور پر یمن حکومت اور متعلقہ بین الاقوامی اداروں سے رابطہ کر کے تمام پاکستانیوں کو بحفاظت بازیاب کروانا چاہیے۔

یہ واقعہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں بین الاقوامی تجارتی جہاز رانی کے لیے خطرے کی گھنٹی سمجھا جا رہا ہے۔ متاثرہ خاندانوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پیاروں کی خیریت کے لیے بے حد پریشان ہیں اور حکومت کی طرف سے فوری اور موثر ردعمل کے منتظر ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.