MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بارشوں سے کروڑوں کی گندم خراب ہونے کا انکشاف

0 265

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)سندھ میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں کروڑوں روپے کی گندم خراب ہونے کا انکشاف ہواہے ۔

- Advertisement -

روزنامہ جنگ میں رفیق بشیر کی شائع خبر کے مطابق محکمہ خوراک کی جانب سے چیف سیکریٹری سندھ کو ایک مراسلہ بھیجا گیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں میں گندم کی 2913بوریاں متاثر ہوئی ہیں جس میں سے 2039 بوریاں بارش میں بھیگ گئی ہیں تاہم ان کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے البتہ 873بوریاں خراب ہوئی ہیں ۔

مراسلےمیں چیف سیکریٹری کو بتایا گیا ہے کہ بارشوں کی آمد کے بعد گندم کی بڑی تعداد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے‘ محکمہ خوراک کی جانب سے فوری طور پر تمام ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گندم کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کریں تاکہ گندم کو نقصان سے بچایا جاسکے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.