کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ کے ہمراہ ہیضہ کی وبا سے متاثرہ علاقے پیر کوہ کا دورہ۔
ڈیرہ بگٹی (مسائل نیوز)کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ کے ہمراہ ہیضہ کی وبا سے متاثرہ علاقے پیر کوہ کا دورہ۔
۰ کور کمانڈر نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے آئی جی ایف بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ ہمراہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ کا دورہ کیا- کور کمانڈر نے علاقے میں جاری امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔
- Advertisement -

کمانڈر نے علاقے میں سول انتظامیہ اور ایف سی کو ہدایت کی کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ کمشنر سبی اور سول انتظامیہ کی جانب سے صوبائی سیکرٹری صحت نے پیر کوہ میں جاری امدادی اور طبی آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی۔ کمانڈر 12 کور نے ضلعی انتظامیہ اور او جی ڈی سی ایل کے نمائندوں کو پانی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔ کمانڈر نے ایف سی کو علاقے میں پانی کے 4 کنوؤں کی کھدائی میں تیزی لانے کی بھی ہدایت کی۔ ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات کو بہتر بنانے کی ہدایت۔ ایف سی اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار دن رات علاقے میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ اس وقت باؤزر کی مدد سے علاقہ مکینوں کو تقریباً 400000 لیٹر پینے کا صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ کمانڈر نے علاقے میں جاری واٹر سپلائی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
[…] نیوز) آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل چوہدری امیر اجمل نے دکی کا دورہ کیا اور دکی […]