MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے ،سردار کھیتران

2 323

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوہلو (جی این ایم ) صوبائی وزیر تعمیرات ومواصلات سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی سوشل میڈیا پر صدارتی نظام کے حوالے سے گردش کردہ خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ،بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے چند مٹھی بھر عناصر معصوم اور بے گناہ شہریوں پر حملوں میں ملوث ہیں ان کے مکروہ عزائم کو ناکام بنانے کے لئے سیکورٹی فورسز اور عوام نے بے پناہ پر قربانیاں دی ہیں ۔

- Advertisement -

پسماندہ علاقوں کی ترقی اور عوام کی فلاح کے لئے موجودہ حکومت نے جامع منصوبہ بندی کر رکھی ہے ،سڑکوں کی تعمیر سے فاصلاتی رابطوں میں کمی آئیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ کوہلو کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں کہی ۔اس موقع پر انہیں کوہلو رکنی شاہراہ کی تعمیر پر ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر فدا احمد کھوسہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی ۔سردار عبدالرحمن کھیتران نے دورہ کوہلو کے موقع پر مختلف شخصیات سے ملاقاتیں اور قومی شاہراہ پر جاری کام کا معائنہ کیا ۔

کوہلو ،رکنی اور تلی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر او ر چیف انجنیئرمواصلات وتعمیرات علی احمد مینگل ،ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر فدا احمد کھوسہ ،ایس ای سبی غلام محمد زہری ،سی ای او آغا کنسٹرکشن کمپنی سید حاجی محمد حسن آغا ودیگر نے جاری منصوبوں پر صوبائی وزیر کو بریفنگ دی گئی اس موقع پر صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے بلوچستان کی ستر سال کی محرومیوں کو دور کرنے کے لئے محدود وسائل میں رہ کر جامع منصوبہ بندی کی ہے بجلی پانی صحت تعلیم اور سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں پر تیزی سے عمل جاری ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.