MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان بین الاقوامی شراکت داروں سے ملکر خطے میں امن و استحکام کےلئے پر عزم ہے،آرمی چیف

1 278

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال اورپاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔

- Advertisement -

بدھ کو آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق چینی سفیر اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے

کہا کہ پاکستان بین الاقوامی شراکت داروں سے ملکر خطے میں امن و استحکام کےلئے پر عزم ہے۔چینی سفیر نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کو محفوظ بنانے کے حوالے سے اقدامات پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیاجبکہ سی پیک منصوبوں پر جاری پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہیں منصوبوں کی بروقت تکمیل کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.