MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ترقیاتی منصوبوں کے تعمیراتی کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ چیف سیکرٹری

0 252

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کا صبح سویرے کوئٹہ شہر کا دورہ

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ دوستین خان جمالدینی، کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمن بلوچ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ و دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

چیف سیکرٹری کا کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت انسکمب روڈ، سریاب روڈ، سبزل روڈ، جوائنٹ روڈ توسیعی منصوبوں کا جائزہ

ڈوپلمنٹ پیکج کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر تعمیراتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

چیف سیکرٹری کا ویسٹرن بای پاس اور کوئٹہ ڈوپلمنٹ پیکج کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت

ترقیاتی منصوبوں کے تعمیراتی کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

- Advertisement -

تمام حائل رکاوٹوں کو جلد از جلد دور کیا جائے اور یوٹیلیٹی سروس لائنوں کی جلد از جلد منتقلی کو یقینی بنایا جائے۔

منصوبوں پر کام بلا تعطل جاری رہے تاکہ مقررہ مدت میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنائے۔

چیف سیکرٹری کا درپیش مسائل کو جلد حل کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر منصوبوں پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کی ہدایت

سبزل روڈ پر یوٹیلیٹی سروسز کی منتقلی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

ٹریفک کے مسائل کا حل اور شہریوں کی سہولت کے لئے موجودہ منصوبےنہایت اہمیت کے حامل ہیں۔

کوئٹہ شہر کی بہتری، ان کی بروقت تکمیل سے کوئٹہ ایک جدید خوبصورت اور ترقی یافتہ شہر بن جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.