MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی کو اتوار کے روز لاہور میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

0 207

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے پیش نظر عارضی طور پر عدالتی حکم پر عمل روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارروائی عارضی طور پر روکی گئی ہے اور اب یہ کارروائی 19مارچ کو ہونے والے

- Advertisement -

پی ایس ایل کے فائنل کے بعد کرنی ہے یا اس سے قبل، اس کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا، اس بات کا فیصلہ ابھی کیا جانا ہے۔نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم صرف عدالتی حکم پر عمل در آمد کر وا رہے ہیں، اگر عدالت ان کے وارنٹ معطل کرتی ہے تو معاملہ ختم ہوجائیگا، یہ معاملہ اسی طرح سے شروع ہوا تھا کہ عدالت نے انہیں طلب کیا تو انہوں نے پیش ہونے کے بجائے ریلی نکالی۔عامر میر نے کہا کہ عمران خان نے موقف اپنایا کہ مجھے سکیورٹی خطرات ہیں اور میں زخمی بھی ہوں، اس لیے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتا، لیکن جب انہوں نے ریلی نکالی تو ان کا یہ استدلال ختم ہوگیا اور کورٹ نے حکم دیا کہ ان کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔عامر میر نے کہا کہ اتوار کے روز پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ اس روز پی ایس ایل کا فائنل کھیلا جانا ہے۔ نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے پیش نظر عارضی طور پر عدالتی حکم پر عمل روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.