MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کے قافلے میں شامل 3 گاڑیوں کو حادثہ

1 265

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان کے قافلے میں شامل 3 گاڑیوں کو کلرکہار کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔متاثرہ گاڑیوں میں پی ٹی آئی حافظ آباد کے کارکن سوار تھے۔یاد رہے کہ توشہ خانہ کیس میں پیش ہونے کے لیے سابق وزیراعظم و تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا قافلہ اسلام آباد کیلئے رواں دواں ہے۔توشہ خانہ کیس کی سماعت آج جوڈیشل کمپلیکس کی نیب کورٹ نمبر ون میں ہوگی، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو فردِ جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر رکھا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف F8 کچہری کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس G11 میں پیش ہوں گے۔عمران خان قافلے کی شکل میں براستہ موٹروے اسلام آباد پہنچیں گے، تحریک انصاف کے کارکنان بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ یہ تو واضح ہو گیا کہ لاہور میں کیا جانے والا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.