MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اردن کا نوبیاہتا شاہی جوڑا شادی کے بعد پہلی بارمنظرعام پر آگیا

0 233

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

عمان (مسائل نیوز)پہلی باراردن کے بادشاہ عبداللہ دوم اور ملکہ رانیہ العبداللہ کی بیٹی شہزادی ایمان اپنی شادی کے چند دن بعد اپنے شوہر جمیل الیگزینڈر ٹرمیٹس کے ہمراہ نظر آئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں کواردن کے شہر بترا کے سیاحتی دورے کے دوران دیکھا گیا۔نوجوان شہزادی نے اسپورٹی آرام دہ اور پرسکون لباس کا انتخاب کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے خاکی رنگ کی جیکٹ پہن رکھی تھی جسے ہلکے رنگ کی پتلون کے ساتھ ملا کر پہنا گیا تھا۔ان کے شوہر نے کالی جیکٹ اور گہرے رنگ کی پینٹ کا انتخاب کیا۔اردن کے نوبیاہتے شاہی جوڑے کی تصاویراور ویڈیو سوشسل میڈیا پر وائرل ہیں۔ یڈیو کلپس میں شہزادی اور اس کے شوہر کے قدیم شہر بترا میں بھاری پہرے میں پہنچے جہاں انہوں نے اس شہر کی سیر کی جو دنیا کے سات عجائبات میں سے ایک ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.