MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عوام کے مسائل ومشکلات میں بدترین اضافہ ہورہا ہے ،مولانا ہاشمی

0 676

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ بدترین مہنگائی کے باوجود پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ غریب عوام کو زندہ درگورکرنے کے مترادف ہے اشیاءخوردنی ،یوٹیلٹی بلزمیں اضافہ کی وجہ سے اب غریب والدین بچوں کو تعلیم وصحت کی سہولیات نہیں دے سکتے ۔مہنگی تعلیم مہنگاعلاج ہونے کی وجہ سے کم آمدنی والوں پر علاج وتعلیم کے دروازے بندہوگئے اپوزیشن برائے نام ہونے کی وجہ سے بھی عوام کے مسائل ومشکلات میں بدترین اضافہ ہورہا ہے ۔

- Advertisement -

جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل،حقوق کے حصول کیلئے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی احتجاجی دھرنے دے رہی ہیں حق دوکوئٹہ دھرناکوئٹہ کے لاکھوں مسائل کواجاگر اوران کے حل کیلئے ہے شہری دھرنے میں بھر پورشرکت کریں ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے دھرنو ں کی بدولت انشاءاللہ اجتماعی عوامی مسائل اجاگراورحل ہوگی حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے

کوئٹہ کے لاکھوں شہریوں کے سلگتے مسائل حل کریں پینے کاصاف پانی ،بجلی ،گیس لوڈشیڈنگ ،تعلیم وصحت کے مسائل کو حل کریں بدقسمتی سے حکومتی نمائندے خاموش ،غفلت کا مظاہرہ کررہے ہیں جو مناسب نہیں۔حق دودھرنے صوبہ کے 8سے دس مقامات پر ہوں گے ۔اتوار کو کوئٹہ میں بھر پور حق دو عوامی احتجاجی دھرنا ہوگاجس میں شہری بھر پور شرکت کریں گے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.