چک شہزاد، سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو کو قتل کر دیا گیا
اسلام آباد (مسائل نیوز) سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو کا قتل ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ چک شہزاد میں قتل کی واردات ہوئی ہے۔جیو نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس کے مطابق قتل ہونے والی خاتون سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو ہے۔ایاز امیر کی بہو کا قتل چک شہزاد میں ہوا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ پولیس کو فارم ہاؤس سے لاش مل گئی ہے۔
- Advertisement -
اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔اس حوالے سے اسلام آباد پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شاہ نواز نامی شخص نے اپنی بیوی سارہ کو گھر میں قتل کیا۔ پولیس کے سینئر افسران اور فارنزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ وقوعہ کی تفتیش جاری ہے اور جو بھی حقائق سامنے آئیں گے وہ شئیر کئے جائیں گے۔
[…] نیوز) اسلام آباد پولیس نے بیوی کے قتل کے الزام میں سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے کو حراست میں لے لیا۔سینئر صحافی ایاز امیر نے […]