MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف ،حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

0 531

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(ویب ڈیسک)منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی، عدالت نے عبوری ضمانتوں میں 28فروری توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔شہباز شریف ،حمزہ شہباز دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب ریفرنس پر بھی سماعت ہوئی ۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان عدالتوں میں پیش ہوئے

- Advertisement -

اور اپنی حاضری مکمل کرائی ۔سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں سماعت کے دوران شہباز نے کہا کہ کچھ گزارشات کرنا چاہتا ہوں جس پر عدالت نے انہیں بات کرنے کی اجازت دیدی ۔ شہباز شریف نے کہا کہ میں 7 ماہ جیل میں رہا اس دوران ایف آئی اے کے افسران دو مرتبہ میرے پاس آئے ،یہ ایف آئی اے کا پلندہ جو پیش کیا گیا یہ تمام کاغذات لندن میں بھی پیش کیے گئے ، انہوں نے دنیا کی مایہ ناز نیشنل کرائم ایجنسی کو یہ دستاویزات دیں، ایف آئی اے،

نیب اور اے آر یو تینوں نے مل کر یہ کاغذات دئیے ،میں نے کئی سال غریب الوطنی میں گزار ے ،اگر میرے پاس حرام کا پیسہ ہوتا تو میں پاکستان کیوں آتا،میں واپس آیا لیکن دوسری فلائٹ سے واپس بھیج دیا گیا،مجھے معلوم تھا کہ پرویز مشرف مجھے گرفتار کر سکتا ہے، میرے پاس اس کے دو راستے تھے یاتو ملکہ برطانیہ کے سامنے ہاتھ پھیلاتا یا پھر عزت سے روزی روٹی کماتا، میں نے حکومت کے منصوبوں میں جو کئی سو ارب روپے بچائے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.