جتنی تنقید کرنی ہے کریں بس فیملی کا خیال کرلیا کریں، عثمان خان
لاہور(مسائل نیوز)پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر عثمان خان کا کہنا ہے کہ جتنی تنقید کرنی ہے کریں بس فیملی کا خیال کرلیا کریں۔
پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی 20 میچ میں باآسانی 90 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، کپتان سلمان علی آغا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
وکٹ کیپر بیٹر عثمان خان نے بھی شاندار نصف سنچری اسکور کی۔
- Advertisement -
پریس کانفرنس میں صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی سلیکشن پر بہت تنقید ہوتی ہے آج آپ نے اچھا پرفارم کیا ہے ناقدین کو کیا پیغام دیں گے؟
جواب میں وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ بس یہی پیغام ہے جتنی مرضی تنقید کریں کوئی مسئلہ نہیں ہے فیملیز بھی دیکھ رہی ہوتی ہیں بس یہ خیال کرلیا کریں، اتنی بات کیا کریں کہ ہمارے بیک گراؤنڈ میں کوئی مسئلہ نہ ہو۔
ایک سوال کے جواب میں عثمان خان نے کہا کہ نسیم شاہ کی گیند پر کیچ ٹرائی مجھے بھی کرنی تھی اور صاحبزادہ فرحان کی بھی تھی لیکن میں نے یہ سوچا کہ میرا ہاتھ آنے کی وجہ سے انہیں کوئی پریشانی نہ ہو اس لیے یہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم کو جس نمبر پر میری ضرورت ہوگی بیٹنگ کروں گا میرا کام جاکر میچ فنش کرکے آنا ہوتا ہے جہاں تیز کھیلنا ہو بڑی شاٹ بھی مارتا ہوں۔