MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کیلئے دوبارہ نوٹس جاری

0 198

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) عمران خان کی جانب سے خاتون جج کو دھمکانے کا کیس،سیشن عدالت نے عمران خان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کیلئے دوبارہ نوٹس جاری کر دیا اور اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت میں خاتون جج کو دھمکانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیئرمین تحریک انصاف آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
اسپیشل پراسکیوٹر کی جانب سے بیرسٹر اسامہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ عمران خان کی جانب سے جونیئر وکیل سردار مصروف عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے عمران خان کے پیش ہونے پر آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی،جج کی رخصت کے باعث کیس کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ یاد رہے کہ عدالت نے خاتون جج کو دھمکانے کے کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آج طلب کر رکھا تھا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کو 18 جنوری کو طلب کیا جس کے لیے سینئر سول جج رانا مجاہد نے عمران خان کو نوٹس جاری کیا۔ اسلام آباد پولیس نے مقدمے کا چالان بھی عدالت میں جمع کرایا۔ خیال رہے کہ 20 اگست کو سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اسلام آباد کے علاقے صدر کے مجسٹریٹ علی جاوید کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ 20 اگست کو پاکستان تحریک انصاف رہنما شہباز گِل کی گرفتاری کے خلاف عمران خان کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس کا راستہ زیرو پوائنٹ سے ایف 9 پارک تک تھا،اس دوران عمران خان کی تقریر شروع ہوئی جس میں انہوں نے اسلام آباد پولیس کے اعلی ترین افسران اور ایک معزز خاتون ایڈیشنل جج صاحبہ کو ڈرانا اور دھمکانا شروع کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.