MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عاقب جاوید بھی ورلڈ کپ سکواڈ پر بول پڑے‎

0 312

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز عاقب جاوید نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ ایشیا کپ والی ہی ٹیم منتخب ہوئی ہے، مجھے نہیں لگتا یہ ٹیم ورلڈ کپ میں بہت اچھا کر سکے۔ ایک انٹرویومیں عاقب جاوید نے کہا کہ ایشیا کپ والی ہی ٹیم منتخب ہوئی ہے، مجھے نہیں لگتا یہ ٹیم ورلڈ کپ میں بہت اچھا کر سکے۔
عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان کی بولنگ اچھی ہے تاہم بیٹنگ میں مشکلات کا سامنا رہے گا، اوپننگ میں بابر اور رضوان ہی ہوں گے، وہ جگہ تو خالی نہیں ہوگی، بابر اور رضوان اپنی جگہ پر رہیں گے، تیسرے نمبر پر شان کو کھلایا جائیگا اور مڈل آرڈر ہی ہماری اصل پرابلم ہے۔سابق کھلاڑی نے کہا کہ مجھے نہیں پتا حیدر علی کو کس بنیاد پر ٹیم میں شامل کیاگیا، اسی طرح حارث کی سلیکشن سمجھ میں نہیں آتی، اس نے کہاں پرفارم کیا انھوں نے کہا کہ شان مسعود نے پرفارم کیا، خوشی ہے کہ انہیں اسکواڈ میں جگہ ملی، شان مسعود نے اپنی بیٹنگ بہتر کی ہے، آپ کو شعیب ملک اور سرفراز احمد سے ضد ہیتو کوئی نیا ٹیلنٹ لائیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.