MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، لانس نائیک شہید

0 286

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں لانس نائیک شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک، ایران سرحد پر بلوچستان کے عبدوئی سیکٹر میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گرد گروہ نے حملہ کیا، اس موقع پر دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لانس نائیک ظہیر احمد شہید ہوگیا

- Advertisement -

تاہم جوابی کارروائی میں حملہ آور دہشت گردوں کو فرار ہوتے ہوئے بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑکر شہید ہونے والے لانس نائیک ظہیر کا تعلق نوشکی سے ہے، پاکستانی سیکیورٹی فورسز دشمن عناصر کی کارروائیاں ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں تاہم دشمن ایسی کارروائیوں سے بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کے درپے ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.