پنجاب کے انتخابات, پیپلزپارٹی کا اہم فیصلہ سا منے آگیا
لاہور(مسائل نیوز) پیپلزپارٹی کا پنجاب کے انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلہ سا منے آگیا ہے۔وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے قومی اسمبلی کے امیدواروں کوکاغذات جمع کروانے کی ہدایت کردی ہے۔ پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے امیدوارصوبائی انتخابات میں اتاردئیے ہیں۔پیپلزپارٹی کے قائم مقام صدرپنجاب کاکہنا ہے سابق ٹکٹ ہولڈرزبھی کاغذات نامزگی جمع کرائیں گے۔
- Advertisement -
دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی بھی شروع ہوگئی ہے۔امیداوارکاغذات نامزدگی 15مارچ تک جمع کرواسکتے ہیں۔ مسلم لیگ( ن) کے راجہ حنیف،پی ٹی آئی کے اعجازجازی نے بھی کاغذات حاصل کرلیے ہیں۔14مارچ کے بعد کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہوگا۔
پنجاب میں صوبائی نشستوں پر پولنگ 30اپریل کوہوگی۔