MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا جہانگیر ترین سے ٹیلیفونک رابطہ

0 504

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز اور جہانگیر ترین کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔سماء نیوز کے مطابق حمزہ شہباز نے جہانگیر ترین کا حمائیت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز آج جہانگیر ترین کے گھر بھی جائیں گے۔ جہانگیر ترین نے حمزہ شہباز کو وزیر اعلی پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیاہے۔
دونوں رہنمائوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو بھی کی گئی ہے۔ کچھ دیر قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ گورنر ہاؤس پنجاب کے سبزہ زار میں ہونے والے حلف برداری کی تقریب میں لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حمزہ شہباز سے عہدے کا حلف لیا ، اس دوران مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ، ن لیگی رہنماء کیپٹن ر صفدر ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سمیت وفاقی وزراء ، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری اور مہمانوں سمیت مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد گورنر ہاؤس میں موجود تھی ، ن لیگی کارکنوں کی جانب سے اس موقع پر نعرہ بازی بھی کی گئی۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز سے وزیرِ اعلی پنجاب کا حلف نہ لینے کے خلاف تیسری درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو حمزہ شہباز سے کل حلف لینے کا حکم دیا تھا ، اس سلسلے میں اسپیکر قومی اسمبلی کو ہدایت کی گئی تھی کہ بروز ہفتہ صبح 11 بجے حمزہ شہباز سے حلف لیں گے۔
بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ کے اس فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے ایک انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کو پارلیمانی معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں ‘ ہائی کورٹ کا 29 اپریل کا حکم آئین کے مطابق نہیں‘ سنگل بینچ کے فیصلے میں صدر اور گورنر کے خلاف ریمارکس دیے گئے جب کہ آئین کے تحت صدر اور گورنر کسی عدالت کو جوابدہ نہیں ، اس لیے لارجر بینچ سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے ۔
بتایا گیا ہے کہ انٹرا کورٹ اپیل میں وفاقی اور صوبائی حکومت کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گورنر ہاؤس میں مسلم لیگ ن نے پولیس کو داخل کرایا۔ لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریکِ انصاف کے وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ ہائی کورٹ کے دفاتر کھل چکے ہیں ، رات کو اپیل دائر کرنے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ ہوئی ، اب اپیل دائر کی جا چکی ہے ، آج ہی سماعت کی استدعا کی ہے ، لاہور ہائی کورٹ کے تینوں فیصلے ایک دوسرے سے مختلف ہیں ، پچھلے فیصلوں میں صدر اور گورنر کو نوٹس نہیں ہوئے، آئینی طور پر اب حلف نہیں ہو سکتا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.