چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے چاغی کے علاقے نوکنڈی میں پینے کے پانی کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں چیف سیکرٹری بلوچستان کو خط لکھ دیا ہے جس میں انہوں نے ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ چاغی کے مراسلے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ علاقے میں 60 تا 70 کلومیٹر کے حدود میں پانی کے ذخائر کی عدم دستیابی کے سبب علاقہ مکین پانی کی قلت کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں.
- Advertisement -
چیئرمین سینیٹ نے گھٹ واٹر سپلائی اسکیم میں ہنگامی بنیادوں پر ضروری عملہ تعینات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس سلسلے میں جلد فنڈز جاری کرکے پانی کی فراہمی میں تاخیر کا سبب بننے والے افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کے احکامات جاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تاکہ نوکنڈی کے عوام کو جلد از جلد پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔