یونیورسٹی آف مکران 2022 کا مصدرہ قانون کو بلوچستان اسمبلی سے پاس کروانے پر صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں، عوام و سماجی حلقے
پنجگور(مسائل نیوز) مکران بلخصوص ضلع پنجگور کے عوامی اور سماجی حلقوں نے ضلع پنجگور کی یونیورسٹی آف مکران 2022 کا مصدرہ قانون کو بلوچستان اسمبلی سے پاس کروانے پر صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے اور اس امر کا اظہار کیا ہے کہ میر اسد اللہ بلوچ کی اس اہم کاوش اور کامیابی کو تاریخ میں سنہرے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔ عوامی حلقوں نے اس اہم کامیابی پر صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری سمیت کلیدی کرادر ادا کرنے پر سیکرٹری ہائیر و ٹیکنیکل ایجوکیشن حافظ ماجد، سیکرٹری سیکنڈری ایجوکیشن عبدالرؤف بلوچ کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جبکہ تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جان محمد اور کوارڈینیٹر ڈاکٹر گل حسن کے زیر نگرانی پنجگور کیمپس کے ایڈمنسٹریٹر آفتاب اسلم بلوچ کا پوری فیکلٹی اور ایڈمن ٹیم کے ساتھ بطور کیمپس ٹیم ورک ایک کامیاب کیمپس کی بنیاد رکھنے اور اسے ایک قلیل مدت میں ایک مکمل یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کے لیے گران قدر خدمات سرانجام دینے پر انکی کاوشوں کو بھی سراہا ۔ عوامی حلقوں نے مکران بلخصوص پنجگور کے تمام علم دوست افراد اور باشعور اسمبلی ممبران کی مکمل سپورٹ کو بھی سراہا ۔ عوامی حلقوں نے کہا کہ صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ نے جس تندہی اور علاقے کے لوگوں کی دیرانہ مطالبے پر جس خلوص اور سچائی سے اس اہم سنگ میل کو عبور کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کیا پنجگور کی سرزمین اس احسن اقدام کا ہمیشہ سے معترف رہے گا۔ واضح مکران ڈویژن میں اس سے قبل تربت یونیورسٹی 2012 اور گوادر یونیورسٹی 2021 سے باقاعدہ ایکٹ کے تحت اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ضلع پنجگور میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں یونیورسٹی آف تربت سے پنجگور کے سب کیمپس کو 2019 میں شروع ہوا جبکہ اس سب کیمپس میں تعلیمی سرگرمیاں 15 مارچ 2020 کا اجراء ہوا پنجگور کے اس کیمپس میں اب تک ہزاروں طالب علموں نے ایڈمیشن لیا ہوا ہے جس میں چار سالہ بی ایس باٹنی ،چار سالہ کمپیوٹر سائنس، بی ایڈ ہانرز، انگلش، کے شعبوں میں تعلیم دی جا رہی ہے اور اس قانون کے پاس ہونے پر پنجگور میں باقاعدہ مکران یونیورسٹی اپنی خدمات سر انجام دے گا جس سے علاقے میں اعلیٰ تعلیم کا فروغ ممکن ہو سکے گا تو دوسری جانب نئے شعبوں کی اجرا سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو سکے گا اور لوگوں کو انکی دہلیز پر اعلی تعلیم کا حصول ممکن ہو سکے گا ۔ عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس اور انکی کابینہ کی تعلیم دوستی کی بھی تعریف کی کہ انکی کابینہ عوامی فلاح و بہبود سمیت تعلیم کو اولین ترجیح دی ہے۔
[…] پی (عوامی ) کے مرکزی سیکرٹری جنرل صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ نے کہاہے کہ پارٹی ورکرز سینٹرل کمیٹی کے ممبر ان کی […]
[…] (مسائل نیوز)صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ نے کہاہے کہ حکومت عوام کے مسائل کے حل اور نوجوانوں کو […]
[…] نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی سرزمین قدرتی وسائل سے مالا مال […]