MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پشتون قبائل نے ہمیشہ رواداری، برداشت، تحمل مزاجی اور بھائی چارے کو فروغ دیا ہے، جنرل ر عبدالقادر بلوچ

1 316

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

خاران(مسائل نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق گورنر بلوچستان و سابق وفاقی وزیر جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے پشتون کلچر ڈے کے مناسبت سے بلوچستان و ملک کے دیگر صوبوں میں بسنے والے پشتون بھائیوں کو پشتون کلچر ڈے کی مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ زندہ اور باشعور قومیں اپنے ثقافتی و روایتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں۔ ہمارا ملک اور صوبہ بلوچستان مختلف اقوام، قبیلوں اور رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والوں کا گلدستہ ہے۔ منفرد ثقافت، روایات اور تہذیب و تمدن یہاں بسنے والے لوگوں کی پہچان ہے۔ پشتون قبائل کے لئے 23 ستمبر کو منانے کا مقصد ان تمام روایات، ثقافت اور منفرد طرز زندگی کو بہتر طور پر سمجھنے اور اسے ہمیشہ زندہ رکھنے کی کوشش ہے. پشتون قبائل نے ہمشہ رواداری، برداشت، تحمل مزاجی اور میانہ روی پر عمل کرتے ہوئے بھائی چارے کو فروغ دیا ہے۔ آج کا یہ دن ہمیں ان تمام مثبت اصولوں پر پوری طرح سے عمل پیرا ہونے کا درس دیتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] رہنما سابق گورنر بلوچستان و سابق وفاقی وزیر جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اس وقت بلوچستان کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.