لاہور (مسائل نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے زمان پارک آپریشن روکنے کے حکم میں 3 بجے تک توسیع کر دی ہے ، جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس سٹیج پر ہم کیسے حفاظتی ضمانت سن سکتے ہیں ،، آپ سب لوگ بیٹھ کے مسئلے کا حل نکالیں ۔
لاہور ہائیکورٹ میں زمان پارک آپریشن روکنے کی درخواست پر سماعت جاری ہے جس دوران فواد چوہدری نے کمرہ عدالت میں کہا کہ عمران خان کی حفاظتی ضمانت دائر ہو گئی ہے ،آئی جی پنجاب نے کہا کہ پٹرول بم مارنے والوں خو گرفتار کرنے کی اجازت دی جائے، فواد چوہدری نے کہا کہ استدعا ہے کہ آئی جی ہمارے کارکنان کو گرفتار نہ کریں، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اب تو کیمرے لگے ہیں چہرہ صاف نظر آجاتاہے ، آپ کی ساری باتوں میں ایک لیگل ایشو ہے ۔ جسٹس طار ق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس سٹیج پر ہم کیسے حفاظتی ضمانت سن سکتے ہیں ،عمران خان کے وکیل نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان حفاظتی ضمانت کیلئے آپ کے پاس آئیں ،جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ ہو سکتاہے وہ کیس میرے پاس نہ بھی آئے ، آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہمارا فیصلہ ہواہے کہ تحریک انصاف کا ایک فوکل پرسن ہو گا، ہم نے کہا ہے کہ کسی علاقے کو نو گو ایریا نہیں بننے دیا جائے گا ، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سیکیورٹی نہیں ملتی تو آپ آئی جی کو درخواست دیں، جو طریقہ کارہے ، اگر آپ مطمئن نہیں ہوتے تو عدالتوں سے رجو ع کر سکتے ہیں، کنٹینر ز لگانا مناسب نہیں ، ایکسپورٹ کیلئے استعمال کرنے چاہئیں ، آپ جو بھی چاہتے ہیں اسے طریقہ کار سے کریں اور باقاعدہ درخواست دیں ۔
- Advertisement -
آئی جی پنجاب نے کہا کہ سرچ وارنٹ کی تعمیل کروانی ہے تو اس پر بھی عدالت حکم جاری کرے ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ قانونی معاملات پورے کرنے کیلئے زمان پارک تک رسائی نہیں ،فواد چوہدری نے کہا کہ یہ لوگوں کو گرفتار کرنے کیلئے اجازت مانگ رہے ہیں ،جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ آپ سب لوگ بیٹھ کے مسئلے کا حل نکالیں ، آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہم جو بھی کریں گے عدالت کو بتائیں گے ، انتقامی کارروائی نہیں ہو گی ،ہم جس کو بھی گرفتار کریں گے ان کے ساتھ قانون کے تحت برتاﺅ ہو گا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ان کو کیسے مطمئن کریں گے ، معاملے میں شفافیت کیسے لائیں گے ۔
آئی جی (انسپکٹر جنرل پولیس) پنجاب عثمان انور نے چیئرمیں تحریک انصاف عمران خان کے گھر کالعدم تنظیموں کے ارکان کی موجودگی کے شک پر رسائی دینے کی درخواست دائر کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ جائے وقوعہ اور عمران خان کے گھر بغیر کسی رکاوٹ رسائی کی اجازت دی جائے، جائے وقوعہ پر کالعدم تنظیم کے ارکان کی موجودگی کا شک ہے، زمان پارک میں پولیس کے آپریشن کے دوران ڈی آئی جی اسلام آباد اور کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
[…] آباد(مسائل نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی 9 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی، […]
[…] خان کے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوتے ہی پولیس نے زمان پارک میں آپریشن شروع کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو گرفتار […]