MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ضمنی انتخابات میں شکست پر رہنماؤں کی تاویلیں مسترد، نواز شریف کا بڑے فیصلے کا عندیہ

2 325

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے صوبہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں شکست پر پارٹی رہنماؤں کی جانب سے پیش کی جانے والی تاویلیں یکسر مسترد کردی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ انتخابی شکست پر سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے حکومتی اور پارٹی عہدے الگ الگ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی تک پاکستان میں ن لیگ کا عبوری سیٹ اپ بنانے پر بھی غور و خوص شروع کردیا گیا ہے جس کے تحت عبوری سیٹ اپ کے سربراہ کو پارٹی معاملات اور دیگر اہم امور پر فیصلہ سازی کا مکمل اختیار ہو گا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق تشکیل دیے جانے والے عبوری سیٹ اپ میں (ن) لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کو کلیدی کردار دیا جائے گا، پارٹی کا عبوری سیٹ اپ نواز شریف کی وطن واپسی تک مکمل طور پر فعال و متحرک کردار ادا کرے گا۔ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ عبوری سیٹ اپ میں متحرک، فعال اور سخت مؤقف رکھنے والے رہنماؤں کو شامل کیا جائے گا، پارٹی قائد میاں نواز شریف ا?ئندہ چند روز میں اس سلسلے میں پارٹی رہنماؤں سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد اعلان کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز) چیف الیکشن کمشنر نے ضمنی انتخابات سے متعلق بیان جاری کرنے پر ترجمان کو عہدے سے ہٹانے کی […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ضمنی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.