اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خلیجی ممالک نے پاکستان کو معاشی بحران سے نکلنے میں کلیدی کردار ادا کیا کیوں کہ خلیجی ممالک کے تعاون کے بغیر پاکستان کی معاشی مشکلات کم نہیں ہوسکتی تھیں لیکن ہر وقت مشکلات سے نکلنے کیلئے برادر ممالک کی طرف نہیں دیکھیں گے، اس لیے ان ممالک کی جانب سے امداد کو تجارت میں بدلنا چاہتے ہیں۔
العربیہ ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی مملکت اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کئی دہائیوں پرانے ہیں، ہم اسلام کو سلامتی کا مذہب ثابت کرنے کے لئے خلیجی ملکوں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں، اسلام آباد خلیجی ملکوں کے تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کام کر رہا ہے تاہم پاکستان کو ان دنوں مشکل ترین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے خلیجی ممالک نے پاکستان کو معاشی بحران سے نکلنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
شہبازشریف نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی متحرک قیادت میں سعودی عرب روز بروز ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے، سعودی عرب کے ساتھ قریبی اقتصادی تعلقات کے خواہاں ہیں، رواں مہینے کے دوران سعودی ولی عہد نے پاکستان میں دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لینے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنیوا کانفرنس میں سعودی عرب سمیت دنیا کے بڑے ملکوں نے پاکستان کو سیلاب سے پہنچنے والے نقصانات کے ازالے میں مدد کی خاطر نو ارب ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا، اس امداد کا اعلان اقوام متحدہ اور پاکستان کے تعاون سے جنیوا میں منعقد ہونے والی کانفرنس کے موقع پر کیا گیا، ہر وقت مشکلات سے نکلنے کیلئے برادر ممالک کی طرف نہیں دیکھیں گے، اس لیے ان ممالک کی جانب سے امداد کو تجارت میں بدلنا چاہتے ہیں، ہم ملک کو چیلنجز اور بحرانوں سے نکالنے کے لیے کام کررہے ہیں، پاکستان میں معاشی مسائل ایک دن ضرور ختم ہوں گے۔
ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر سمیت تمام متنازعہ مسائل کے حل کےلیے مذاکرات ضروری ہے، پاکستا ن اور بھارت خواہش پر ہمسایہ نہیں، اب ہمیں غربت کےخاتمے کے لیے بحرانوں سے نکلنا ہوگا، واضح بات ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ لڑائی وسائل کے ضیاع کے سوا کچھ نہیں، پڑوسی کو تبدیل نہیں کرسکتے ،تعلقات بہتر کرنے سے معاملہ آگے بڑھایا جاتاہے، اس لیے پاکستان اور بھارت کو اختلافات دورکرنے کے لیے سنجیدگی سے غور کرناہوگا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں 2019کےاقدامات واپس لے۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
10 Comments
Leave A Reply
Cancel Reply
[…] آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے اضافی ٹیکس عائد کرکے 150؍ سے 200؍ ارب روپے جمع کرنے، […]
[…] آباد (مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر مریم نواز سمیت دیگر کی […]
[…] آباد(مسائل نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں […]
[…] آباد (مسائل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی بریک ڈاؤن کی وجہ سے عوام کی پریشانی پر معذرت […]
[…] آباد(مسائل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے اسی مہینے معاہدہ ہوجائے […]
[…] آباد(مسائل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر پشاور پہنچ گئے جہاں […]
[…] آباد(مسائل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا ناسور دوبارہ سر اٹھا رہا […]
[…] (مسائل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے تک آرام سے نہیں بیٹھیں […]
[…] آباد(مسائل نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف بہت ٹف ٹائم دے رہا ہے، اس کی […]
[…] (مسائل نیوز) سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کو ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے […]