بنگلادیش کی نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی فتح
ماو نٹ منگوئی(ویب ڈیسک ) بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کرلی۔بنگال ٹائیگرزنے اپنے ہوم گراو نڈ کے باہر چھٹی مرتبہ یہ کامیابی حاصل کی ہے 10سال بعد کوئی ایشین ٹیم نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
- Advertisement -
بنگلادیش کے عبادت حسین کی شاندار بولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری اننگ میں صرف 169 رنز ہی بنا سکی تھی، مہمان ٹیم نے جیت کے لئے درکار 40 رنز دو وکٹوں کے نقصان پر پورے کر لئے۔
بنگلا دیش نے ماو نٹ منگنوئی میں عالمی چیمپئن نیوزی لینڈ کو انہی کی سرزمین پر 8 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کرلی۔فاسٹ بولر عبادت حسین نے دوسری اننگز میں 6 کھلاڑیوں کو ا و ٹ کیا اور مین آف دی میچ رہے۔