MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی سی بی حکام کی بھاری بھرکم تنخواہوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

0 286

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کی بھاری بھرکم تنخواہوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔5 لاکھ روپے سے زائد ماہانہ تنخواہ لینے والوں کی فہرست قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے سامنے پیش کردی گئی، ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی سی ای او سے زیادہ ماہانہ 13 لاکھ59 ہزار651 روپے وصول کرتے ہیں۔

- Advertisement -

غیرملکی فزیو تھراپسٹ کلف ڈیکن کی ماہانہ تنخواہ21 لاکھ 15 ہزار910 روپے ہے، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کے اکاو¿نٹ میں ماہانہ13 لاکھ 15 ہزار روپے منتقل ہوتے ہیں۔ہیڈ انٹرنیشنل پلیئرز ڈیولپمنٹ ثقلین مشتاق کو12 لاکھ77 ہزار711 روپے دیے جاتے ہیں،

چیف ایگزیکٹیو آفیسر (قائم مقام) سلمان نصیر کو ماہانہ12 لاکھ 45 ہزار روپے ملتے ہیں۔چیف سلیکٹر محمد وسیم ہر ماہ 10 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز ذاکرخان8 لاکھ 44 ہزار708 پاتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.