MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بھارتی نژاد رشی سونک کے برطانوی وزیراعظم بننے کی راہ ہموار ہو گئی

0 344

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن (مسائل نیوز) بھارتی نژاد رشی سونک کے برطانوی وزیراعظم بننے کی راہ ہموار ہو گئی، رشی سونک برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے نئے سربراہ منتخب ہوگئے، اگلے چند روز میں وزارت عظمٰی کا حلف لیے جانے کا امکان۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی نژاد برطانوی سیاستدان رشی سونک برطانیہ کے نئے وزیر اعظم بننے سے اب صرف ایک قدم دور رہ گئے ہیں، وزارت عظمٰی کے عہدے تک پہنچنے کیلئے ان کی رہا میں حائل تمام رکاوٹیں ختم ہو گئی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ بھارتی نژاد رشی سونک کنزر ویٹو پارٹی کےنئے سربراہ منتخب ہوگئے جس کے بعد ان کے برطانوی وزیراعظم بننے کی راہ ہموار ہوگئی۔ رشی سونک سے قبل سابق وزیراعظم بورس جانسن ایک بار پھر برطانوی وزیراعظم بننے کے لئے میدان میں اترے تھے تاہم سابق وزیر خزانہ رشی سونک سے ملاقات کے بعد انہوں نے اپنا فیصلہ تبدیل کیا۔
بورس جانسن کے بعد پینی مورڈنٹ ٹوری بھی برطانوی وزیراعظم کی دوڑ میں شامل ہوئیں تاہم انہیں کنزرویٹو ارکان کی حمایت حاصل نہ ہوسکی جس کے بعد وہ بھی پارٹی لیڈر کی دوڑ سےباہرہو گئیں۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ رشی سونک 2 ماہ قبل بھی برطانیہ کے نئے وزیر اعظم کے امیدوار تھے، تاہم ان کی جگہ لزٹرس کو برطانیہ کا نیا وزیر اعظم منتخب کر لیا گیا تھا۔ اب لزٹرس کی جانب سے معاشی بحران پر قابو پانے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کیا گیا، جس کے بعد رشی سونک دوبارہ وزیر اعظم کے مضبوط امیدوار بن کر سامنے آئے۔ واضح رہے کہ رشی سونک بورس جانسن کے دور میں برطانوی وزیر خزانہ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے، جانسن کے مستعفی ہونے کے بعد لزٹرس کو برطانوی وزیراعظم منتخب کیا گیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.