بلو چستان میں صرف چہرے بدلے ہیں باقی سسٹم پرانا ہے،پشتونخواہ میپ
سبی(جی این ایم)پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں جب تک آئین کو مکمل بحال کرکے اس پر عمل درآمد نہیں کرا یا جاتا اس وقت تک جمہوریت صحیح معنوں میں بحال نہیں ہو سکتی بلو چستان میں صرف چہرے بدلے ہیں
- Advertisement -
باقی سسٹم پرانا ہے چہرے بدلنے سے نہیں بلکہ قانون پر عمل درآمد ہونا ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میں صحافیوں سے کرتے ہوئے کہا اس موقع پرمر کزی سیکرٹری جنرل سابق صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال،سید نور احمد شاہ، احمد خان لونی ،ملک سرور مرغزانی ،ملک رفیق مرغزانی،
صادق خجک ، نعیم خان کے علا وہ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سینئررہنماءبھی موجود تھے۔پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد اچکزئی نے کہا کہ پی ڈی ایم میں ملک کی تمام قومی سیاسی جماعتیں شامل ہیں جوکہ ایک نقطہ پر متفق ہیں کہ ملک میں آئین کو مکمل طور پر با اختیار بنایا جائے