MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سٹاک مارکیٹ میں تیزی،روپے کے مقابلے میں ڈالر بھی سستا

0 76

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز کیساتھ ہی تیزی ریکارڈکی گئی اورہنڈریڈانڈیکس 593 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 166280 کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 165686 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس مثبت رجحان کی بڑی وجہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان 1.2 ارب ڈالر کے سٹاف لیول معاہدے کی خبر ہے۔
بینکنگ، سیمنٹ، آئل اینڈ گیس، اور توانائی کے شعبوں میں بھرپور سرمایہ کاری دیکھی گئی جبکہ عالمی مارکیٹوں میں بھی ایشیائی اسٹاکس میں بہتری نظر آئی۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی،ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نئی قیمت 281 روپے 5 پیسے ہو گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.