پاکستان کے جھنڈے کی جگہ پی ٹی آئی کا جھنڈا، نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی تنقید کی زد میں
پشاور(مسائل نیوز)خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تنقید کی وجہ ان کی ایک حالیہ وائرل تصویر بنی ہے، جس میں انہیں دفتر میں بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ پس منظر میں پاکستان کے قومی پرچم کی جگہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا پرچم آویزاں نظر آ رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس عمل کو سخت ناپسند کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔ متعدد صارفین نے اس اقدام کو غیرمناسب اور قومی وقار کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ طرزِ عمل ان لوگوں کی محبِ وطن ہونے کے دعووں سے مطابقت نہیں رکھتا۔
سید عدنان نے کہا کہ اس تصویر کو غور سے دیکھیں پاکستان کا جھنڈا کہاں گیا؟ پھر کہتے ہیں ہم تو بڑے محب وطن ہیں۔
- Advertisement -
اقرارالحسن نے لکھا کہ پاکستان کا پرچم لاوارث ہے کہ ملک کے اہم ترین صوبے کے وزیراعلیٰ کے دفتر میں اسے مقررہ مقام سے ہٹا کر ایک فالتو چیز کی طرح میز پر بھی ایک کونے پر رکھ دیا گیا۔
فرحان ورک نے لکھا کہ قائد اعظم کی جگہ عمران خان کی تصویر لگ گئی ہے، پاکستان کی جگہ تحریک انصاف کا جھنڈا لگ گیا ہے۔ وزیر اعلی نے پہلا نوٹس روٹی، کپڑے کی بجائے صنم جاوید کا لے لیا ہے۔ پاکستان کا جھنڈا پی ٹی آئی کے جھنڈے سے سائز میں دس گنا کم ہو گیا ہے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تمام تحریک انصاف کے حامیوں کو تبدیلی مبارک ہو۔
ایک صارف نے لکھا کہ کیا پاکستان کا پرچم لاوارث ہے کہ ملک کے اہم ترین صوبے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے دفتر میں اسے مقررہ مقام سے ہٹا کر ایک فالتو چیز کی طرح میز پر بھی ایک کونے پر رکھ دیا گیا۔
واضح رہے کہ عمران خان نے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے لیے کہا کہ وہ ان کے اوپننگ بیٹسمین ہیں، جنہیں پُراعتماد انداز میں کھیلنا چاہیے۔