MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسمبلیوں میں واپسی کا معاملہ،شاہ محمود کے بیان پر شیری رحمان کا ردعمل

1 440

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر شیری رحمان نے اسمبلیوں میں واپس آنے کے شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ لگتا ہے صرف ایک شخص کی انا کی وجہ سے پی ٹی آئی ارکان باہر بیٹھے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے بیان میں کہا تھا کہ وہ پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن حکومت سنجیدہ نہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا اختیار نہیں کہ اسمبلی میں واپس آنے کی دعوت دیں یہ وزیراعظم کا استحقاق ہے۔انہوں نے بلاول بھٹو کی آفر ٹکھراتے ہوئے کہا کہ یہ دعوت وزیراعظم دے سکتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت انتخابات کی تاریخ دے تو بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔
الیکشن اصلاحات کے لیے بیٹھ کر تعاون کریں گے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا ہے کہ وہاں سے مختلف سگنلز آ رہے ہیں۔کچھ دعوت دیتے ہیں کچھ دعوت سے کتراتے ہیں۔گذشتہ روز وزیر خارجہ و پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم عمران خان کو پارلیمان میں آنے کی دعوت دی اور نہ آنے پر سنگین نتائج کی دھمکی بھی دی تھی۔سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کٹھ پتلی کے لیے آخری وارننگ ہے، وہ آئے اور پارلیمان میں بیٹھے، نیب اور الیکشن اصلاحات کا حصہ بنے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ سلیکٹڈ کیخلاف نیب استعمال ہو، نہیں چاہتے کہ یہ جیل میں بند ہو اور سابق خاتون اول بچوں کے ساتھ وہاں چکر لگائے لہذا آخری وارننگ ہے کہ وہ پارلیمان میں آکر کام کرے، ورنہ جنہوں نے اپنا کام کرنا ہے اسے نہیں روک سکیں گے۔ بلاول نے کہاکہ سلیکٹڈ کو وائٹ ہاؤس نہیں، بلاول ہائوس کی سازش نے نکالا، امریکی صدر نہیں، جیالوں کی جدوجہد نے گھر بھیجا ہے، پہلی بار کسی وزیراعظم کو فوج یا عدالت کے بجائے پارلیمان نے گھر بھیجا ہے، یہی جمہوریت کا انتقام ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] کی رہنما اور وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ دھونس دھمکی اور بلیک میلنگ کی حکمت عملی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.