آمریت کے دور میں بھی اس طرح میڈیا پر قدغن نہیں لگایا گیا،سردار یارمحمدرند
کوئٹہ (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر سردار یارمحمدرند نے سینئر صحافی محسن بیگ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ آمریت کے دور میں بھی اس طرح میڈیا پر قدغن نہیں لگایا گیا،
- Advertisement -
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سردار یار محمد رند نے سینئر صحافی محسن بیگ کی گرفتاری چادر اور چار دیواری کی پامالی کی شدید مذمت کرتے ہوئے
کہاکہ جمہوریت میں حق رائے دہی اور اپنا نقطہ نظر دینے کی پاداش میں نیوز چینل بند کرنا اور گرفتایاں کرنا جمہوریت کی نفی ہے آمریت کے دور میں بھی اس طرح میڈیا پر قدغن نہیں لگایا گیا۔