MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ینگ ڈا کٹر ز کا منظور شدہ مطالبات کے نوٹیفیکیشن تک ہڑتال ختم نہ کرنے کا اعلان

0 290

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک) کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی کال پر او پی ڈیز اور ان ڈور سروسز کا بائیکاٹ جا ری ،ینگ ڈا کٹر ز نے منظور شدہ مطالبات کے نوٹیفیکیشن تک ہڑتال ختم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی82 روز سے ہڑ تال جاری ہے اوپی ڈیز اور ان ڈورسروسز بند ہیں ،

- Advertisement -

ینگ ڈاکٹر ز کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے، ینگ ڈاکٹرز ہسپتالوں میں مریضوں کےلئے سہو لیا ت کی فراہمی کے حوالے سے ہڑتال پر ہیں، وزیر صحت سید احسان شاہ اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان گزشتہ ہفتے مذاکرات ہوئے تھے

اور صوبائی وزیر نے مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کیا تھا لیکن تا حال مطالبات کی منظوری کا نوٹیفکیشن نہیں کیا گیا ،ینگ ڈا کٹر ز کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم کئے جانے کے حوالے سے نوٹیفیکیشن کے اجراءتک ہڑتال جاری رہے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.