اے ٹی ایف سکول کا قیام صوبے میں امن کے قیام میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، محمدطاہر رائے
کوئٹہ (ویب ڈیسک)انسپکٹر جنر ل پولیس بلوچستان محمدطاہر رائے ہلا ل شجاعت نے کہا ہے کہ اے ٹی ایف نے دہشت گردی کے خاتمے اور ملک دشمن عناصر کی بیخ کنی کے لیے ہر محاذ پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔اے ٹی ایف سکول میں ڈسٹرکٹ پولیس ، بلوچستان کانسٹیبلری اور لیویز فورس کی استعداد کار میں اضافے کے لئے دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے جدید تربیت د ی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ بلوچستان کے طول و عرض میں کامیاب آپریشن کے لئے اے ٹی ایف کے جوانوں کو ہی طلب کیا جا تا ہے اے ٹی ایف سکول کا قیام صوبے میں امن کے قیام میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
- Advertisement -
اے ٹی ایف کی جدید تربیت حاصل کرنے والے جوان مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کزشتہ روز اے ٹی ایف کے 13ویں بیسک کورس کی پاسنگ آ?ٹ پریڈکے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرایڈیشنل آئی جی و کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری سلمان چوہدری ، ایڈیشنل آئی جی آر پی او کوئٹہ عبدالقادر قیوم ، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر جواد احمد ڈوگر، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ شہاب عظیم لہڑی ،
ڈی آئی جی کوئٹہ سید فدا حسن شاہ ،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی محمد معروف مسعود صفدر، ڈی آئی جی ٹیلی مصطفی حمید ملک ،کمانڈنٹ اے ٹی ایف (ر) کرنل اسد فاروق ، کمانڈنٹ پی ٹی سی اظفر مہیسر ،اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ طاہر علا?الدین کاسی ، اے آئی جی ٹریننگ پرویز احمد عمرانی ، اے آئی جی ویلفیئر سجاد حیدر ترین اے آئی جی ڈویلپمنٹ ملک سلیم لہڑی ، اے آئی جی آپریشن رضوان عمر گوندل ، ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی ، ایس ایس پی ایڈمن ارسلان زاہد اورایس ایس پی ٹریفک شیر علی سمیت دیگر آفیسران بھی موجو د تھے آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ پاسنگ آ?ٹ پریڈ میں ڈسٹرکٹ پولیس اور بلوچستان کانسٹیبلری کے186 جوان شامل ہیں