افغان طالبان رجیم میں بچوں کی غذائی قلت المیہ بن گئی ،یونیسیف کا انتباہ جاری
کابل(مسائل نیوز )افغان طالبان رجیم میں بچوں کی غذائی قلت کے حوالے سے یونیسیف نے انتباہ جاری کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خوراک تک محدود رسائی نے افغان بچوں میں غذائی غربت کا خطرہ بڑھا دیا ،افغانستان میں 2سال سے کم عمر کے تقریبا 90 فیصد بچے غذائی قلت میں زندگی گزار رہے ہیں،2025 میں3.5 ملین بچے غذائیت کی کمی کا شکاراور 1.4 ملین شدید خطرے سے دوچار ہیں، غذائی قلت کے شکار بچوں میں سے 85 فیصد سے زیادہ کی عمر دو سال سے کم ہے۔رپورٹ کے مطا بق افغانستان میں 2025 میں 3.5 ملین بچے غذائیت کی کمی کا شکاراور 1.4 ملین شدید خطرے سے دوچار ہیں،غذائی قلت کے شکار بچوں میں سے 85 فیصد سے زیادہ کی عمر دو سال سے کم ہے۔ یہ بھی پڑھیں:قائد مسلم لیگ ن نواز شریف لندن روانہ ہوگئے۔ یونیسیف نے افغانستان میں بچوں کی غذائی قلت کا پہلا تجزیہ کیاجس کے نتائج تشویش ناک ہیں، افغانستان کے صوبہ بامیان کے 54 فیصدسے زائد بچے شدید غذائی غربت کے خطرے میں ہیں.