MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ڈسٹرکٹ پریس کلب جعفرآباد کےصدر لعل محمد شاہین بھائی اس دنیائے فانی سے کوچ کرگئے۔وہ اسلام آباد کے شفاء انٹرنیشنل ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔

0 448

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جعفرآباد(مسائل نیوز)ڈسٹرکٹ پریس کلب جعفرآباد کےصدر لعل محمد شاہین بھائی اس دنیائے فانی سے کوچ کرگئے۔وہ اسلام آباد کے شفاء انٹرنیشنل ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔
لال محمد شاہین ایک بے باک اور قلم کے بہترین استاد صحافی تھے وہ کسی زمانے میں نجی اسکول میں ایک استاد کی حیثیت سے پڑھاتے بھی رہے ہیں ان کی شاگردوں میں آج بہترین اساتذہ اور دیگر شعبہ جات میں اعلی عہدوں پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں وہ بہترین۔لکھاری اور ادب کے رسیہ تھے ڈسٹرکٹ پریس کلب جعفرآباد (رجسٹرڈ)کے متعدد بار صدر و چیئرمین بھی رہے اس وقت وہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے جعفرآباد ڈیرہ اللہ یار کے صدر تھے وہ الشفاء انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں زیر علاج تھے ان کے گردوں کی پیوند کاری پہلے بھی ہوچکی تھی ایک سادہ زندگی گزارنے والے اور سینئرز کی انتہائی عزت کرنے والے اور جونیئرز سے بہترین سلوک سے پیش آنے والے انسان تھی جب بھی ملا کرتے مسکراہٹ سے ملا کرتے جعفرآباد کی صحافت میں ایک باکمال شخصیت اور ستون کی حیثیت رکھتے تھے انتہائی شفیق انداز میں جونیئرز کو ان کی غلطیاں بتااتے اور پیار سے ان کی اصلاح کرتے تھے ان کے انتقال سے بلوچستان بھر کے صحافی برادری میں ایک غم و سوگ کا سماء ہے دوسرے جانب ڈویژن نصیر آباد ایک بہترین صحافی سے محروم ہوگیا ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.