MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نواز الدین صدیقی ایک اور تنازعے میں پھنس گئے

0 231

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی (مسائل نیوز) گزشتہ کچھ عرصے سے نواز الدین صدیقی اپنی بیگم عالیہ صدیقی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے باعث خبروں میں رہے تھے، بیگم کے الزامات پر اپنا تردیدی بیان اور وضاحت جاری کرنے کے بعد اب وہ ایک نئے تنازعے میں پھنس گئے، بھائی نے سوشل میڈیا پر آڈیو شیئر کردی۔نواز الدین صدیقی کے بھائی شمس صدیقی نے سوشل میڈیا پر ایک آڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے اپنے بھائی پر ملازم پر تشدد کرنے کا الزام لگا دیا ہے۔شمس صدیقی نے آڈیو کلپ کو ہولی کا تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نواز الدین کے منیجر کے مطابق اپنے اسٹاف پر تشدد کرنا نواز الدین کا روزمرہ معمول ہے، انہوں نے دعوی کیا کہ جلد ہی معاملے کی ویڈیو بھی جاری کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.