وسیم اکرم نے ناقدین کو کرارا جواب دینے کے لیے تھری پیس سوٹ پہن کر سوئمنگ پول میں چھلانگ لگا دی
کراچی(مسائل نیوز)سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم بے جا تنقید پر تھری پیس سوٹ پہن کر سوئمنگ پول میں چلے گئے اور پھر ناقدین کو کرارا جواب دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق 2020ء میں وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ شرٹ کے بغیر سوئمنگ پول میں نہارہے تھے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
بعد ازاں 55 سالہ سابق کپتان اپنے ایک ویڈیو بیان میں سوشل میڈیا ناقدین پر برس پڑے تھے اور کہا تھا کہ’ بندوں نے مجھے کہا کہ آپ سوئمنگ پول میں بغیر شرٹ کے آگئے، غلطی ہو گئی بھائی جان، اگلی مرتبہ تھری پیس سوٹ اور اگر یہ بھی پسند نہیں تو گھاگرا پہن لوں گا۔ اب وسیم اکرم نے اپنے ناقدین کو کرارا جواب دیتے ہوئے تھری پیس سوٹ پہن کر سوئمنگ پول میں نہانے کی ویڈیو اپ لوڈ کی اور کہا کہ ‘لوگوں نے دادوں کی طرح نصیحتیں کیں کہ آپ کو شرم نہیں آتی کہ آپ بغیر شرٹ کے نہا رہے ہیں تو اب خوش ہوجاؤ سوٹ پہن کر نہارہا ہوں۔
- Advertisement -
انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ‘غریب کی ہائے اور احمق کی رائے کبھی نہیں لینی چاہیے’۔
[…] نیوز) کراچی کے ایک سوئمنگ پول میں نہانے کے بعد سانس اکھڑنے سے 16 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔یہ […]