MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سینیٹ میں پرویز مشرف کے ایصال ثواب کیلئے دعا کرنے پر جھگڑا ہو گیا

0 216

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)سینیٹ اجلاس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے ایصال ثواب کے لیے دعا کرنے پر جھگڑا ہو گیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں

- Advertisement -

جماعت اسلامی اور حکومتی سینیٹرز نے پرویز مشرف کے لیے دعا کرنے سے انکار کر دیا۔چیرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کے سابق صدر تھے، حکومت کہتی ہے نہیں کرنی تو نہیں کرتے دعا ان کے لیے۔تحریک انصاف کے شہزاد وسیم نے کہا کہ وہ تو پرویز مشرف کے لیے دعا کریں گے، جو چاہے اس میں شامل ہو جائے، پرویز مشرف نے ایک غلطی کی جو ان 2 جماعتوں کو این آر او دیا۔یاد رہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف گزشتہ روز دبئی کے امریکن اسپتال میں طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے سینیٹ اجلاس میں ترکیے اور شام میں آنے والے زلزلے سے جاں بحق افراد کے لیے دعا کی گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.